Home / صفحۂ اول / ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل،مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل،مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل،مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیص شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، ساتھی کھلاڑی شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ تصویروں پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیاہے ۔ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar