واشنگٹن۔27نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن):امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نومنتخب صدر جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکہ کا اگلا صدر قراد دے دیا جاتا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست تسلیم کرنا مشکل ہو گا۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق غیر مصدقہ دعوے بھی کیے ہیں۔جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس وقت وائٹ ہاؤس چھوڑنے پر راضی ہو جائیں جب انھیں الیکٹورل کالج ووٹوں میں شکست ہوتی ہے، تو انھوں نے جواب دیا کہ بالکل میں ایسا ہی کروں گا اور آپ کو بھی یہ معلوم ہے۔تاہم انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ جو بائیڈن کو منتخب کرتے ہیں تو وہ غلطی کریں گے۔ انھوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ شاید وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر غیر مصدقہ الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شکست تسلیم کرنا اتنہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے یا نہیں۔
Tags #ڈونلڈ_ٹرمپ، #وائٹ_ہاؤس، #جو بائیڈن ، #صدر،
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …