Breaking News
Home / شوبز / ڈمپل کپاڈیا: سیکسی سین اور بولڈ اداکاری

ڈمپل کپاڈیا: سیکسی سین اور بولڈ اداکاری

ڈمپل کپاڈیا: سیکسی سین اور بولڈ اداکاری

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا بھی ان اداکاراوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہیروئن کی روایتی شبیہ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈمپل کپاڈیا 8 جون 1957 کو گجراتی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہیں فلموں میں لانے کا سہرا راج کپور کو جاتا ہے۔ ستر کی دہائی میں وہ اپنی فلم ’بوبی‘ کے لئے نئے چہروں کی تلاش کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ڈمپل کپاڈیا کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی ، جسے ڈمپل نے بخوشی قبول کرلیا۔ یہ فلم رشی کپور کی بھی پہلی فلم تھی۔

سال 1973 میں ریلیز اس فلم میں ڈمپل کپاڈیا کمسن لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔

بوبی کی کامیابی کے بعد ڈمپل کپاڈیا کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے ان تمام تجاویز کو ٹھکرا دیا اور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کرلی اور فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔
ڈمپل نے 1984 میں ریلیز فلم ’زخمی شیر‘ سے فلم انڈسٹری میں واپسی کی لیکن یہ فلم ناکام رہی۔ 1985 میں انہیں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ فلم ’ساگر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

رمیش سیپی کی ہدایت میں بنی فلم میں ڈمپل نے اپنی بولڈ امیج سے ناظرین کو مسحور کردیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar