Breaking News
Home / پاکستان / ڈاکٹر ظفر مرزا کے حوالے سے ایف آئی اے رپورٹ حق اور سچ کی فتح ہے، ترجمان وزارت صحت

ڈاکٹر ظفر مرزا کے حوالے سے ایف آئی اے رپورٹ حق اور سچ کی فتح ہے، ترجمان وزارت صحت

ڈاکٹر ظفر مرزا کے حوالے سے ایف آئی اے رپورٹ حق اور سچ کی فتح ہے، ترجمان وزارت صحت

کسی بھی الزام سے مرعوب ہوے بغیر عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کام جاری رکھیں گے، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ماسک چین ایکسپورٹ کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر ترجمان وزارت صحت نے کہاہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے حوالے سے ایف آئی اے رپورٹ حق اور سچ کی فتح ہے۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت صحت نے کہاکہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں سچ کا بول بالا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی الزام سے مرعوب ہوے بغیر عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ شفافیت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کی ہے،الزامات کی تحقیقات اور احتساب کےلئے ہر وقت تیار ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar