Breaking News
Home / پاکستان / ڈاکٹر ظفر مرزا کا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے صحت کےلئے دعا گو اور نیک تمباﺅں کا اظہار کرنے والوںکاشکریہ

ڈاکٹر ظفر مرزا کا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے صحت کےلئے دعا گو اور نیک تمباﺅں کا اظہار کرنے والوںکاشکریہ

ڈاکٹر ظفر مرزا کا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے صحت کےلئے دعا گو اور نیک تمباﺅں کا اظہار کرنے والوںکاشکریہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعا گو اور نیک تمباﺅں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جن ہزاروں لوگوں نے میری اور میرے اہل خانہ کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے اور دعائیں کیں ان کے لیے میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات کے ساتھ صحتمند ہوںاور کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کیسزکی تعداد میں کمی آنے کے باوجودِ ابھی نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar