Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گہرے سمندر میں چھلانگ لگاکر تیراکی کا شاندار مظاہرہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گہرے سمندر میں چھلانگ لگاکر تیراکی کا شاندار مظاہرہ

معروف مبلغ نے کینیا کے جزیرے کے قریب بحر ہند میں کشتی سے چھلانگ لگائی،غیرملکی میڈیا
کوالالمپور (این این آئی )معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کینیا کے جزیرے کے قریب گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے نئے ایڈونچر کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی جس میں انہیں کشتی سے بحر ہند میں چھلانگ لگانے کے بعد تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذاکر نائیک نے غوطہ لگانے کے بعد گہرے پانی میں رکنے اور کھڑے رہنے کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کی تیراکی کو دیکھ کر پرستار حیران بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں افریقا کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر نائیک نے تمام تر حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ذریعے اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar