Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چین 2020 میں ترقی کو برقرار رکھنے والی واحد بڑی معیشت ہے.آئی ایم ایف

چین 2020 میں ترقی کو برقرار رکھنے والی واحد بڑی معیشت ہے.آئی ایم ایف

سال 2020 کے دوران عالمی معیشت کے 4.9 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے.آئی ایم ایف

بیجنگ ۔ ( ڈیلی پاکستانآن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران عالمی معیشت کے 4.9 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے تاہم چین گرتی ہوئی عالمی معیشت کو سہارا دینے کےلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
اس حوالے سے اپریل میں کی گئی پیش گوئی کے اعداد و شمار میں یہ تعداد 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ 2021 میں عالمی معیشت کی نمو دوبارہ 5.4 فیصد ہوجائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے موجودہ بحران کو1930 کی دہائی کی کساد بازاری کے بعد سب سے بدترین بحران قرار دیا ہے۔ 2020 کے دوران چین واحد معیشت ہے جس میں ترقی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی چیف ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ نے کہا ہےکہ رواں سال کے پہلے نصف حصے کے تازہ ترین معاشی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقتصادی بندش زیادہ دیرپا ہے ، جس کی وجہ سے سال کے پہلے نصف میں معاشی سرگرمیوں کا نہ ہونا ہے۔ چین 2020 میں ترقی کو برقرار رکھنے والی واحد بڑی معیشت ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar