Home / انٹر نیشنل / چین کی متعدد امریکی عہدہ داروں پر جوابی پابندیاں عائد

چین کی متعدد امریکی عہدہ داروں پر جوابی پابندیاں عائد

چین کی متعدد امریکی عہدہ داروں پر جوابی پابندیاں عائد
ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ میں چینی عہدیداروں پر حالیہ امریکی پابندیوں کے جواب میں چین نے متعدد امریکی عہدہ داروں اور اداروں پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔چینی پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں سابق امریکی کامرس سکریٹری ولبر راس بھی شامل ہیں۔چین کی جانب سے جوابی پابندیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی نائب سکریٹری برائے خارجہ وینڈی شرمین چند روز میں چین کے دورے پرجارہے ہیں۔امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ میں چینی عہدیداروں پر پابندیاں عام شہریوں پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے کریک ڈان کے باعث لگائی گئی تھیں۔واشنگٹن نے اپنے کاروباری افراد کو ہانگ کانگ میں کام کرنے سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات سے بھی خبردار کیا تھا۔چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کہا کہ حالیہ امریکی پابندیوں کا مقصد ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو خراب کرنا تھا۔ ایسی پابندیاں بین الاقوامی تعلقات اور ان کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق سابق امریکی کامرس سکریٹری ولبر راس سمیت سات امریکیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar