Breaking News
Home / انٹر نیشنل / چین کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات اور اعداد و شمار فراہم نہیں کررہا ہے . امریکی تجزیہ کار

چین کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات اور اعداد و شمار فراہم نہیں کررہا ہے . امریکی تجزیہ کار

چین کے اس طرز عمل سے اقوام متحدہ کے عہدیداروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے . امریکی تجزیہ کار
چین نے اپنی تین سرکاری لیبارٹریوں کی معلومات کو مکمل طور پر ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی کے باوجود جینیاتی نقشہ یا وائرس سے متعلق معلومات نہیں دیں.
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی تجزیہ کاروں کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں چین کی طرف سے دانستہ طور پر تاخیر کی گئی۔ چین کے اس طرز عمل سے اقوام متحدہ کے عہدیداروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے پاس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ضروری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔در حقیقت چین نے اپنی تین سرکاری لیبارٹریوں کی معلومات کو مکمل طور پر ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی کے باوجود جینیاتی نقشہ یا وائرس جینوم کی اشاعت کے لیے ایک ہفتہ سے زیادہ کا انتظار کیا۔
امریکی تجزیہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق درجنوں داخلی دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ چینی محکمہ صحت کے اندر معلومات کی کڑی نگرانی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔چینی سرکاری لیبارٹریوں نے اس جینوم کو اس وقت تک جاری نہیں کیا جب تک کہ ایک اور لیبارٹری نے اسے 11 جنوری کو وائرس سے ماہر ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا تھا۔اس کے باوجود تنظیم نے جنوری میں منعقدہ داخلی اجلاسوں ں کے ریکارڈ کے مطابق چین نے مریضوں اور وائرس سے متاثرہ کیسز کے بارے میں تفصیلی اعداد و شمار کو کم سے کم مزید دو ہفتوں کے لیے پیش کرنا معطل کردیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حاصل کردہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں نے چینی حکومت سے معلومات کے حصول کے لیے عوامی سطح پر چین کی تعریف کی۔ تاہم انہوں نے جنوری کے چھٹے ہفتے کے دوران منعقدہ اجلاسوں کے دوران شکایت کی کہ چین کافی معلومات اور اعداد و شمار فراہم نہیں کررہا ہے کہ کس طرح لوگوں میں وائرس پھیلتا ہے یا اسے پوری دنیا میں لاحق خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اس وائرس کے بارے میں مزید معلومات کے حصول میں وقت لگے گا۔کویڈ 19 پر ڈبلیو ایچ او کے ردعمل کے لیے ایک امریکی ماہر صحت اور تکنیکی رہ نما ماریا وان کرخف نے کہا کہ ہم انتہائی کم معلومات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان کے مقبول مگر نامعقول سیاسی لیڈرز

محمد ناصراقبال خان عزت اور شہرت میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے …

Skip to toolbar