Home / انٹر نیشنل / چین نے بھارتی فوج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے لداخ کا کنٹرول سنبھال لیا،

چین نے بھارتی فوج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے لداخ کا کنٹرول سنبھال لیا،

یجنگ: (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سرحدی علاقوں میں چین کے ساتھ بھی محاذ کھول لیا. لداخ کے پہاڑی سلسلہ میبں چین کے زیر قبضہ علاقے میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر چینی فوج کے ہاتھوں بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا
بھارتی افواج کو لداخ کے قریب چین کے سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی مہنگی پڑ گئی،سر حدی علاقے میں گیر قانونی داخلے پر پہلے تو چینی افواج نے بھارتی فوجیوں کو اپنی حدود میں واپسی کا کہا. دونوں اطّرآف کی فوج میں تلخ کلامی پر چینی فوجیوں نے بھارتیوں کو آہنی ہاتھوں لیا. چھڑپ کے دوران دونوں اطراف کی فوج کے ایک سو سے زائد فوجی زخمی ہو گئے. بھارتی فوج کو بیس کلو میٹر پیچھے دھکیلتے ہوئے چین نے لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ سکم بارڈر پر بھی مزید فوج تعینات کردی گئی۔

چین اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سکم اور لداخ کی سرحد پر چین نے مزید 5 ہزار فوجی علاقے میں بھیج دیئے ہیں۔ چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے دیکھے گئے ہیں۔ چین کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیرقانونی تعمیرات کر رہا ہے۔ چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کرلیا جسے بعد میں رہا کردیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے اسے شدید جھٹکا قرار دیا۔
چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے متنازع علاقہ کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ادھر بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar