چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر شینیانگ کے ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق دھماکے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تفتیش جاری ہے۔