Home / انٹر نیشنل / چین اور امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کے دو طرفہ دفاعی امور پر بے تکلف اور دوستانہ مذاکرات

چین اور امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کے دو طرفہ دفاعی امور پر بے تکلف اور دوستانہ مذاکرات

چین اور امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کے دو طرفہ دفاعی امور پر بے تکلف اور دوستانہ مذاکرات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پینٹاگون سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین کی افواج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس ہفتے کے دوران دو طرفہ دفاعی امور پر بے تکلف اور دوستانہ مذاکرات کیے ہیں۔ دنیا کی دونوں سپرپاورز کا انڈو پیسیفک خطے میں مسابقتی مفادات پر ایک دوسرے کے ساتھ شدید اختلافات ہیں۔ چین کے لیے امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس نے منگل اور بدھ کو چینی میجر جنرل ہوانگ سوپنگ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کو متاثر کرنے والے عوامل پر کھل کراظہار خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے مواصلاتی چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق رائے کیا۔ چین اور امریکہ کے مابین دفاعی بات چیت اس وقت ہوئی جب دو ہفتے قبل آسٹریلیا نے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کا معاہدہ کیا ہے جس پر چین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون نے کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت کے دوران امریکی فریق نے انڈو پیسیفک خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو بھی واضح کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar