Home / انٹر نیشنل / چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام پر چین کا جوابی ردعمل سامنے آگیا

چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام پر چین کا جوابی ردعمل سامنے آگیا

چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام پر چین کا جوابی ردعمل سامنے آگیا

چین نے جنوب مغربی شہرچینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چین نے جنوب مغربی شہرچینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی اقدام امریکا کے غیر مناسب اقدامات کا مناسب اور ضروری جواب ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال وہ نہیں ہے جو چین دیکھنا چاہتا ہے بلکہ چین امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے21 جولائی کو ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar