Breaking News
Home / پاکستان / چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکسین سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکسین سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکسین سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی دوا ساز کمپنی کے مطابق جن بندروں کو ویکسین دی گئی اور پھر ان میں کورونا وائرس داخل کیا گیا تاہم ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔کمپنی کے مطابق ایسے بندر جنہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی تھی، ان میں کورونا وائرس داخل ہوا تو وہ بیمار ہو گئے اور بعض مر بھی گئے،اس سے قبل برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت بعض دیگر ملک بھی کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے اس کے انسانوں پر تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کے مطابق چین میں ووہان کی لیبارٹری میں کورونا کی ابتداء کے بہت شواہد ہیں۔مائیک پومیو کے مطابق چین دنیا کو متاثر کرنے اور غیر معیاری لیبس چلانے کی تاریخ رکھتا ہے، چین کی جانب سے وبا کی شدت کم کر کے بتانے سے امریکا میں وائرس کا خطرہ بڑھا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar