Breaking News
Home / صفحۂ اول / چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا

چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا

چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا
آپ کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،کیمرا مینوں کو میڈیا باکس سے کیوں نکالا گیا ، چیئرمین پی سی بی کا سمی الحسن برنی سے استفسار
میڈیا باکس میں جگہ کم تھی جس وجہ سے کیمرا مینوں کو رسائی نہیں دی،میڈیا ہیڈ/میڈیا کے ساتھ معاملات کو فوری ٹھیک کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت
اسلام آباد (اعتمادنیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرزنش کئے جانے کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ پر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کی سرزنش کی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کمیٹی ارکان کا غصہ پی سی بی میڈیا ہیڈ سمی الحسن برنی پر نکالتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ کیمرا مینوں کو میڈیا باکس سے کیوں نکالا گیا جس پر میڈیا ہیڈ نے کہا کہ میڈیا باکس میں جگہ کم تھی اس وجہ سے کیمرا مینوں کو رسائی نہیں دی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کیمرا مین سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں بھی میڈیا باکس میں تھے،جگہ پہلے تھی پی ایس ایل کے میچز میں کیسے کم ہوگئی۔ انہوں نے میڈیا ہیڈ سمی برنی کو سختی سے میڈیا کے ساتھ معاملات فوری ٹھیک کرنے کا حکم دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar