اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو سینٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عون عباس نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجازچوہدری کی صحت ٹھیک نہیں ہے ، وہ جیل میں ہیں۔ ان کے اکائونٹس منجمد ہو چکے ہیں۔ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں،حکومت سے بھی درخواست ہے کہ اس معاملے کو دیکھا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اس معاملے پر میں متعلقہ وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور حکام سے بات کر چکاہوں۔ وزیر قانون ، داخلہ ، صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو یہ معاملہ بھجوا دیا ہے۔ امید ہے وہ اس پر سنجیدگی سے ضروری اقدام کریں گے۔
