Home / پاکستان / چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اتحادی مسلم لیگ (ق) کی قیادت چوہدری برادران نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اختیارات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سےدائر درخواست میں انہوں نے چیرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ موقف اپنایا کہ ’نیب سیاسی انجینیئرنگ کرنے والا ادارہ ہے اور اس کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں‘۔
انہوں نے موقف اپنایا کہ ’چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر نیب نے ان کے خلاف 3 انکوائریز کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے‘۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ’نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے‘۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کا الزام ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar