Home / پاکستان / پی ٹی وی کے پہلے کمپیئر، سیاستدان اور فنکار طارق عزیز انتقال کر گئے

پی ٹی وی کے پہلے کمپیئر، سیاستدان اور فنکار طارق عزیز انتقال کر گئے

لاہور( ڈیلی ُاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی وژن کے پہلے کمپیئر، معروف پاکستانی اداکارہ و سیاستدان طارق عزیز 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ طارق عزیز 1936میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی فنی کئیریر کا آغاز 1964میں پاکستان ٹیلی ویژن کی ابتدائی نشریات سے کیا۔واضع رہے کہ طارق عزیز ایک فلمی اداکار ، ٹیلی ویژن شو کے میزبان اور سیاستدان تھے ان کا کوئز شو ‘نیلام گھر’ 1974 میں پہلی بار نشر ہونے کے بعد مشہور ہوگیا تھا۔1992 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا اور 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ جالندھر میں پیدا ہونے والی انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر شروع کیا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیا وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ 40 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں ’بزم طارق عزیز‘ کا نام دے دیا گیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مر حوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کئے. اسلام آباد ، مارچ 06 …

Skip to toolbar