ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: پاکستان ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کی مناسبت سے پروگراموں کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر کے تین روز خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی جس کےلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں مختلف طرح کے پروگرام شامل ہیں۔ عید الفطر کے تین روز لائیو نشریات بھی پیش کی جائیں گی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا ۔