لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو 24نومبر کے ناکام احتجاج کے بعد پارٹی کی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے ،سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جبکہ صاحبزداہ حامد رضا بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے جس کی تصدیق چیئرمین پارٹی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے کر دی گئی ہے۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بطور سیکرٹری جنرل میرا استعفیٰقبول کیا جائے جبکہ پارٹی کیلئے بطور وکیل خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔سلمان اکرم راجہ نے اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج میں نظر نہ آنے پر شدید تنقید کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔سلمان اکرم راجہ کو رواں برس ستمبر میں عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ مستعفی ہوگئے ہیں تاہم ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے اور انہیں فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Tags #AzmaBhukari #KPKGovernment #MussaratCheema #PTI #PTICentralMedia #PTICoreCommittee #PTISocialMeida #PunjabGovernment #PunjabPolice #SabzadaHamidRaza #SalmanAkramRaja #ShibliFaraz #UmarAyubKhan FounderPTI# SherAfzalMarwat#
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …