Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے، بلاول بھٹو زر داری

پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے، بلاول بھٹو زر داری

پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے، بلاول بھٹو زر داری

میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں، پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباءکے دنوں میں میڈیکل یونی ورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔

ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں،پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا، پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی وباءکے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل یونی ورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar