Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے’ عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے’ عطا اللہ تارڑ

جب قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے،190ملین پائونڈاوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دورمیں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایاگیاتھا، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا، پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں ،اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علمائے کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے ،اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے اور یہ کہتے ہیں یونیورسٹی مذہب کے لئے بنی ہے ، یہ کہتے ہیں ہر معاملے میں مذہب کا ٹچ دیدیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی،190 ملین پائونڈ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو رشوت اور ڈاکے کی سزا ملی،کوئی بنیاد نہیں کہ کہا جائے کہ قانونی سقم رہ گیا، این سی اے نے پیسہ ضبط کرکے حکومت کے حوالے کیا ، یہ پیسہ پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تھا۔ شہباز شریف کے خلاف جب الزام لگایا تو انہوں نے خود کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں خود کو کلیئر کیا۔190ملین پائونڈ وہی پیسہ ہے جس سے 25کروڑ کا گھر بنایا گیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن کیا ہیں ؟پی ٹی آئی کے پاس اپیل کیلئے مضبوط مواد نہیں ہے،القادر ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں کابینہ کے کسی رکن نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اس لیے کابینہ ارکان کو سزا نہیں دی گئی ، کیس میں جو لوگ مفرور ہیں ان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔جب ان کو کوئی چیز سمجھ نہیں آئی تو کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی،ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی،سیاست کریںسیاسی پوائنٹ سکورنگ کرے مگر اللہ رسول دین کو اس سے الگ رکھیں،جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے،سیاست ہوتی رہے گی مگر دین کا نام نہ لیں،آپ کو کرپشن کیس اور ڈاکے پرسزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کہہ رہی ہیں 190ملین پانڈ نہیں القادر کیس کہیں کیونکہ اس میں بھی مذہب کا ٹچ دینا ہے ،پوری دنیا کے سامنے آپ کے ٹچ آچکے ہیں،یہ جو بات اپنے منہ سے نکالتے ہیں وہ انہی کے اوپر فٹ ہوتی ہے۔میں ساری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ بتائیں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیاتھا،میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں اس پر قانونی دلائل دیں،ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا،کیا ملک ریاض اتنی سکت رکھتے تھے کہ یہ پیسہ عمران خان کی مرضی کے بغیر لے لیتے ،سوال ہے ڈاکہ ڈالا گیا تو جواب ہاںہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک الزام کو جھٹلانے کے لئے اللہ ،نبی اورسیرت کو درمیان میں لا رہے ہیں،پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن میں پکڑا گیا ہے،مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے،سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کے عوض دو سو کینال زمین ، پچیس کروڑ کا گھر اور ہیرے کی انگوٹھیاں رشوت کے طور پر لی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا خان نے ساری عمر مذہب کا پرچار کیا ،کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو کیا مذہب کے لئے گئے ،لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ آپ کے خلاف آیا ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری ،مراد سعید اور شیریں مزاری کے کہنے پر بھی بند لفافہ نہیں کھولا گیا ،اگر کوئی شخص ڈاکہ ڈالے تو کیا اس پیسوں سے دینی مدرسہ یا یونیورسٹی بنائی جاسکتی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور ہم بطور مسلمان کبھی یہ حق نہیں دیں گے کہ چوری ڈکیتی غبن پر اسلام یا ریاست مدینہ کا نام لیں، جو پیسہ حکومت کے پاس آنا تھا ٹرائل کورٹ فیصلے کے بعد دیکھیں پیسے کا کیا مستقبل ہوگا، القادر یونیورسٹی معاملہ میں مفروروں کی گرفتاری کیلئے سب اداروں سے معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صادق و امین کا ٹائٹل اس وقت ہی اتر گیا تھا جب 190ملین پائونڈ کیس شروع ہوا تھا، ان کے پاس اپنے دفاع کے لئے قانونی طورپر کوئی مواد ثبوت و شواہد نہیں اس لئے مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں،190ملین پائونڈ کیس اپیل دو تین پیشیاں برداشت نہیں کرے گی ،سرکار کا پیسہ واپس لائیں گے،نیب کی تحقیقات ہو رہی ہیں جب یہ ادارہ کہے گا تب ہی قوم کے سامنے سب لائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مذاکرات کا مقصد ڈیل نہیں ہے ، مذاکرات کا مقصد ملک میں استحکام لانا ہے ،چھبیس ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے ساتھ دیا۔ یہ جو ”او و،اوو” کر رہے ہیں اگر نو مئی اور چھبیس نومبر کو بھی ایسے ہی کر لیتے تو اچھا ہوتا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar