Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی نے گورنر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی نے گورنر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی نے گورنر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
گورنر نے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی انھیں عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، درخواست میں مؤقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی نے گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے معظم بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں صدر پاکستان، وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگران حکومت کے قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے مگر گورنر نے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہ دے کر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی لہٰذا انھیں عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور صدر پاکستان قائم قام گورنر نامزد کریں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران حکومت کے 90 دن مدت ختم ہونے کے باوجود نگران وزرا اپنے دفاتر خالی نہیں کر رہے جنہیں عدالت خالی کرنے کا حکم دے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگین مالی مسائل کے باعث قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کا کینیڈا فضائی …

Skip to toolbar