Breaking News
Home / پاکستان / پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 21-2020 کے لیے خواتین کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. یکم جولائی 2020 سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اور بلے باز عمیمہ سہیل سمیت 9 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے.نئے کنٹریکٹ میں بین الاقوامی سطح پر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کی ترقی ہوئی ہے.
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریوں کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کٹیگری ‘اے’ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد، ‘بی’ میں 30 جبکہ ‘سی’ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی کٹیگری ایمرجنگ کٹیگری میں 16 سالہ سیدہ عروب شاہ، 15 سالہ عائشہ نسیم، منیبہ علی، فاطمہ ثنا، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبا نذیر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک مقابلوں میں میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 20-2021 کے لیے کپتان برقرار رکھنے جبکہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar