Breaking News
Home / شوبز / پی این سی اے میں صبیحہ خانم کی یاد میں آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا

پی این سی اے میں صبیحہ خانم کی یاد میں آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا

پی این سی اے میں صبیحہ خانم کی یاد میں آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا
صبیحہ خاتم نے سنتوش کمار کے سا تھ ہیروئن کے طور پر لازوال کردار ادا کیے ،شائقین کے دلوں پر راج کیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے ملک کی نامور فلمی ادکارہ صبیحہ خانم کی یاد میں ایک خصوصی آن لائن نشست کا اہتمام کیا ،سلور سکرین پر لمبے عرصے تک راج کرنے والی صبیحہ خانم نے سٹیج سے اپنے فنی کیرئیر کا اغاز کیا اور جلد ہی سلور سکرین پرجلوہ گر ہوئیں۔

انہوں نے سنتوش کمار کے سا تھ ہیروئن کے طور پر لازوال کردار ادا کیے اور شائقین کے دلوں پر راج کیا، انکی فل میں غلام ،گمنام اور سرفروش لمبے عرصے تک سینما کی زینت بنی رہیں۔ صبیحہ سنتوش کی قربت اور محبت شادی میں بدل گئی اور پھر دونوں نے بے شمار مقبول فل میں شائقین کو دیں۔ صبیحہ پہ فلمائے گئے کئی خوبصورت گیت آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں ، پائل میں ہیں گیت چھم چھم کے،الفت کی نئی منزل کو چلا،واسطہ ای رب دا اور ستارو تم تو سو جا ﺅ شامل ہیں،صبیحہ کو حسن طارق کی فلم ایک گناہ اور سہی میں لازاوال کردار پر پاکستان اور بیرون ملک ایوارڈ ملے۔

صبیحہ اور سنتوش کی کامیاب ازدوجی زندگی بھی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہے۔ حکومت ِ پاکستان نے 1986 میں صبیحہ خانم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ اس کے علاوہ متعدد بار نگار ایوارڈ اپنے نام کئے۔ ان کی مشہور فلموں میں غلام ، گمنام، قاتل، موسیقار، حمیدہ، دامن اور شکوہ وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر میڈم کی بیٹی اور نواسی نے ان کے ساتھ گزارے خوشگوارحالاتِ زندگی بیان کئے کہ نہ صرف وہ ایک اچھی اداکارہ تھیں بلکہ وہ گھر میں ایک شفیق ماں اور نانی بھی تھیں اور دلوں پر راج کرتی تھیں۔کلاسیکل ڈانسرزریں پنہ نے ان کی پروفیشنل زندگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیئے مشل راہ ہیں۔ سید نور نے کہا کہ میڈم جیسے ستارے صدیوں میں ملتے ہیں ان کی کمی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ رہے گی۔

ان کے علاوہ اعجاز گل، خواجہ نجم الحسن ،آصف نوارنی اور فلم انڈسٹری کے ستارے ندیم بیگ اور شبنم نے بھی بذریعہ میسج اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar