Breaking News
Home / پاکستان / پی ایم ایس کاتحریری امتحان کتنے مراحل میں ہوگا؟۔۔۔فیصلہ سامنے آ گیا

پی ایم ایس کاتحریری امتحان کتنے مراحل میں ہوگا؟۔۔۔فیصلہ سامنے آ گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے تحریری امتحانات کو دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے فل کمیشن کے اجلاس میں دیدی ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا فل کمیشن کااجلاس چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔فل کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن پی ایم ایس 1200 نمبر کا تحریری امتحان دو مرحلوں میں لے گا ۔پہلے مرحلے میں جنرل نالج پر مبنی 100نمبر کا معروضی پرچہ 15دسمبر 2024کو لیا جائے گا ۔ جنرل نالج کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران ہی 1100نمبر کے باقی مضامین کے امتحانات دینے اہل ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar