Home / صفحۂ اول / پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کی مد میں شائقین کو ایک کروڑ روپے لوٹا دئیے گئے

پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کی مد میں شائقین کو ایک کروڑ روپے لوٹا دئیے گئے

پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کی مد میں شائقین کو ایک کروڑ روپے لوٹا دئیے گئے

پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے،رپورٹ

لاہور(ڈیلی پاکستان) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بارش سے متاثرہ اور کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراوڈ کے ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔پی ایس ایل ٹکٹوں کے ری فنڈ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے ایک کروڑ روپے لوٹا دئیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ کےلئے دو مراحل کا اعلان کیا تھا، ایک روز قبل پہلا مرحلہ شروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراوڈ کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے۔

پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے۔پی سی بی کے اعلان کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا اور دوسرے مرحلے کا آغاز چھ اگست سے ہوگا، دوسرے مرحلے میں ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائےگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar