Breaking News
Home / بزنس / پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرايے ميں ساڑھے چار ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے کے حوالے سے وضاحت پیش کی تھی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar