Breaking News
Home / انٹر نیشنل / رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں روایتی میڈیا پر سنائوں گی، سنتھیا رچی

رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں روایتی میڈیا پر سنائوں گی، سنتھیا رچی

رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں سامنے آئیں گی۔
پیپلزپارٹی کا امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا کے بجائے روایتی میڈیا پر اپنی کہانی سنائوں گی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں سینتھیا رچی نے کہا کہ اس ہفتے رحمٰن ملک سمیت پیپلزپارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کو پہلے ہی اپنے اقدام سے متعلق مطلع کردیا ہے۔
اْن کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو اذگے بڑھانے کے لیے میٹنگز کرنے کو تیار ہوں۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو منگل کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے بھی اسی دن جواب طلب کیا ہے۔ایف آئی اے کو تحریری بیان میں سنتھیا نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے نہیں لڑنا چاہتی، بلاول کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں اور بلاول کا مستقبل کے رہنما کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متحرک ہوگئی ،پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج کا حکم دینے کی دو درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے ڈیوٹی ججز دو مقدمات کی سماعت کریں گے .
سنتھیارچی کے خلاف پولیس کے پاس ایف آئی آر اندراج کے کیس کی سماعت 8 جون ہو گی،ایف آئی اے کے پاس مقدمہ اندراج کی پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت 9 جون کو ہو گی،بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئیں ،عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے سے 9 جون کو جواب طلب کر لیا.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar