Breaking News
Home / بزنس / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپےتک کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپےتک کمی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔
یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar