Home / شوبز / پہلا موقع ہے میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں ‘ عارف لوہار

پہلا موقع ہے میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں ‘ عارف لوہار

پہلا موقع ہے میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں ‘ عارف لوہار

کچھ آزمائشیں اور تکلیفیں اللہ کی طرف آتی ہیں اور وہی ذات انہیں دور کرتی ہے ‘ خصوصی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جب سے گائیکی شروع کی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں اورپرفارمنس دینے میں طویل وقفہ آیا ہے۔

ڈیلی پاکستان آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ آزمائشیں اور تکلیفیں اللہ کی طرف آتی ہیں اور وہی ذات انہیں دور کرتی ہے ، ہمیں توبہ استغفار کے ساتھ رب کی ذات سے رجوع کرنا چاہیے اور اس کا بہترین طریقہ نماز ہے ۔ آج ہم جن مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں خدا کی ذات ضرور ہمیں اس سے نجات دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے خود کو گھر تک محدود کیا ہوا ہے اور تمام دوستوںاور پرستاروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ خود بھی کورونا وائرس سے بچیں اور دوسروںکو بھی اس سے بچائیں اور ہر ممکن حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کئے. اسلام آباد ، مارچ 06 …

Skip to toolbar