Breaking News
Home / شوبز / پٹیالہ گھرانے کے ولی حامد خان کلاسیکل میوزک کی تربیت دینے کے لیے کھولیں گے ایک اکیڈمی

پٹیالہ گھرانے کے ولی حامد خان کلاسیکل میوزک کی تربیت دینے کے لیے کھولیں گے ایک اکیڈمی

گلوکار ولی حامد خان کاکلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو تربیت دینے کےلئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

میری خواہش ہے صدیوں پرانے اس فن کو زندہ رکھا جائے ،امید ہے یہ سلسلہ میرے بعد بھی چلتا رہے گا‘ گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور گلوکار ولی حامد خان نے کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو اس کی تربیت دینے کےلئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان کے بڑے صاحبزادے ولی حامد خان نے کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے ایک اکیڈمی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں کلاسیکل میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں کوتربیت دی جائے گی ۔

ولی حامد خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ صدیوں پرانے اس فن کو زندہ رکھا جائے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ میرے بعد بھی آگے چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلہ میں معاونت کرے تاکہ پاکستان کی پہچان سمجھے جانے والے اس فن کو دنیا کی نوجوان نسل میں روشناس کرایا جا سکے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar