پولینڈ: پانچ سالہ افغان بچہ زہرآلود مشروم کھانے سے ہلاک
وارسا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولینڈ کے مرکزی چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے جمعرات کو بتایا ہے کہ پانچ سالہ افغان بچہ زہر آلود مشروم کھانے سے ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس کا چھ سالہ بڑا بھائی کی حالت ابھی تک خطرے میں ہے۔ یہ افغان خاندان حال ہی میں افغانستان سے انخلاء کر کے پولینڈ میں ٹھہرا ہوا تھا۔ دونوں بچوں سمیت ان کی بڑی بہن کو گذشتہ ہفتے ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے مہاجرین کیمپ کے اردگرد اگے ہوئی زہرآلود مشروم کا نگل لیا تھا ۔ وارسا کے سینٹر فار چلڈرن ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے کہا کہ بڑے بھائی کی کامیابی کے ساتھ جگر کی پیوند کاری کی گئی ہے تاہم زہر آلود مشروم کھانے سے اس کے دماغ کو پہنچنے والا نقصان جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے والدین بھی نفسیاتی وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ 17سالہ بہن کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کی بھی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ طالبان کا کابل پر قبضہ کرنے کے بعد پولینڈ نے گزشتہ ماہ برطانیہ کی درخواست پر اس خاندان کو افغانستان سے انخلاء کیا تھا۔ والد برطانوی حکومت کے لیے کام کرتے تھے۔
Tags #AfghanBoy #Britain #Death #DeathCapMushroom #Evacuation #mushrooms #Poison #Poland Warsaw
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …