Breaking News
Home / بزنس / پورا ہفتہ مار کیٹں کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں عید تک اجازت دی جاسکتی ہے‘ میاں اسلم اقبال

پورا ہفتہ مار کیٹں کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں عید تک اجازت دی جاسکتی ہے‘ میاں اسلم اقبال

پورا ہفتہ مار کیٹں کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں عید تک اجازت دی جاسکتی ہے‘ میاں اسلم اقبال

صوبہ بھر میں ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ مہم کا آغاز کردیا، مہم کی خود نگرانی کروں گا‘ وزیر صنعت کا جین مندر کے قریب فروٹ مارکیٹ کادورہ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ناپ تول کی چیکنگ کی مہم کاآغاز کردیا ہے اور میں خود اس مہم کی نگرانی کروں گا، مہم کے دوران پٹرول پمپس اور دکانوں پر ناپ تول کے پیمانے چیک کئے جائیں گے، اگر کوئی ناپ تول میں کمی کا مرتکب پایا گیا تو اسے جیل میں ڈالیں گے اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس امر کا اعلان جین مندر کے قریب فروٹ مارکیٹ میں ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے فروٹ مارکیٹ میں نرخ ناموں اور ناپ تول کے پیمانوں کا جائزہ لیا ۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کسی صارف سے پیسے پورے لے کر اسے چیز کم دینا ظلم ہے اور حکومت یہ زیادتی کسی صورت نہیںہونے دے گی ، ناپ تول میں کمی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال ترازو فیس ختم کر دی تھی جس سے 2لاکھ چھوٹے دکان داروں کو فائدہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پورا ہفتہ مار کیٹں کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم اگر تاجر ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہیں تو عید تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان عمل میں ہوں اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے ھر ضروری اقدام کیا جارہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar