Home / انٹر نیشنل / پندرہ جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت ناکام کرنے میں شہیدافراد کی یاد میں 251پودے لگا دیئے گئے

پندرہ جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت ناکام کرنے میں شہیدافراد کی یاد میں 251پودے لگا دیئے گئے

پندرہ جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت ناکام کرنے میں شہیدافراد کی یاد میں 251پودے لگا دیئے گئے

جمہوریت پر کوئی دہشتگرد تنظیم شب خون نہیں مار سکتی پندرہ جولائی 2016 کو ہم وہ کیا جو ہمیں کرنا چاہئے تھا،ترک سفیر مصطفی یردکل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پندرہ جولائی 2016 کو ترکی میں بغاوت ناکام کرنے میں شہید ہونے والے 251 افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے اسلام آباد کے انقرہ پارک میں دو سو اکیاون پودے لگا دئیے گئے۔

بدھ کو ترکی کے یوم یکجہتی اور جمہوریت کے حوالے سے تقریب میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردکل نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے انقرہ پارک میں یوم یکجہتی اور جمہوریت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیر اور ترک سفیر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد نے کہا کہ ترکی میں بغاوت کا ناکام کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دو سو اکیاون پودے لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بغاوت میں ترکی کے بہادر ثبوتوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں،ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہم دو ریاستیں ہیں مگر ایک قوم ہیں۔اس موقع پر ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردکل کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر کوئی دہشتگرد تنظیم شب خون نہیں مار سکتی پندرہ جولائی 2016 کو ہم وہ کیا جو ہمیں کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہاکہ پندرہ جولائی کی رات کو ہمارے 251 لوگ شہید ہوئے،عوام کے منتخب پارلیمنٹ اور لیڈر کے خلاف کوئی دہشتگرد تنظیم کاروائی نہیں کرسکتی ۔مئیر اسلام آباد اور ترک سفیر نے ترکی کے شہدا کی یاد میں پودا بھی لگایا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar