Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار

پنجاب کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی اپیکس کمیٹی نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول اور سینئر عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کی امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 6ایجنڈے زیر بحث رہے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی دی جائے گی۔دوران اجلاس چائنیز کی سکیورٹی سے متعلق عملدآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی ، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق مزید اقدامات کیلئے احکامات جاری کئے گئے ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے امن و امان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید اہم ٹاسک سونپے گئے۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمنٹ لازمی قرار دے دیا اور متعلقہ پولیس کو حکم ہر من و عن عملدرآمد کروانے کے احکاما ت جاری کر دیئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar