Home / انٹر نیشنل / پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کرنے سے 23 کھرب روپے کا نقصان ہو گا. اے ڈی پی

پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کرنے سے 23 کھرب روپے کا نقصان ہو گا. اے ڈی پی

لاہور ( اعتماد نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے متعلق ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ایک کروڑ 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پنجاب کو 23 کھرب روپے کا نقصان ہوگا، پنجاب حکومت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ عمران خان کو پیش کردہ رپورٹ میں ایشین ڈویلپمنٹ اور پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمنٹ کے نئے ہو شربا اعدادوشمار سامنے آآئے. رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کرنے سے 23 کھرب، درمیانے درجے کے لاک ڈاون سے صوبائی معشیت کو 11 کھرب 10 کروڑ جبکہ معمولی درجے کے لاک ڈاون سے صوبائی معشیت کو 1 کھرب 43 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاون کرنے سے 1 کروڑ 12 لاکھ افراد، درمیانے درجے کے لاک ڈاون سے صوبے میں 90 لاکھ 30 ہزار افراد جبکہ معمولی درجے کے لاک ڈاون سے 10 لاکھ 80 ہزار افراد کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غربت بڑھنے کا اندیشہ 54 فیصد ظاہر کیا گیا ہے، مکمل لاک ڈاون ہونے سے صوبے میں غربت 34.3 فیصد بڑھ سکتی ہے۔ درمیانے درجے کے لاک ڈاون سے غربت 19.9 فیصد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ معمولی درجے کے لاک ڈاون سے غربت 9عشاریہ 4فیصد بڑھ سکتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar