Breaking News
Home / بزنس / پنجاب میں سرکاری ادرے کرونا وائرس پھیلاو میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب

پنجاب میں سرکاری ادرے کرونا وائرس پھیلاو میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھرمیں سرکاری سرپرستی میں مبینہ طورپر کوروناپھیلنے لگا، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجدمیں نمازیوں کو مساجدمیں نمازپڑھنے پرپابندی ہے،بازار،سکولز ،کالجز،یونیورسٹیزاوراکیڈمیزبندہیں لیکن لاک ڈاون کے باوجودمختلف محکمے ٹینڈرز کی آڑ میں کورونا وائرس پھیلانے کاسبب بن رہے ہیں،واضح رہے کہ ملک بھرمیں24مارچ سے14اپریل تک لاک ڈاون ہے اوروائرس کے پھیلاوکوروکنے کے لئے یہ تاریخ بڑھائی بھی جاسکتی ہے لیکن لیکن اس لاک ڈاؤن کے باوجود پنجاب کے ڈویلپمنٹ کے مختلف محکموں کے مفاد پرست افسروں نے کرونا وائرس کے باوجود مبینہ طورپراپنے من پسند کنٹریکٹرز کو نوازنے کے لئے ٹینڈرز پر ٹینڈرز لگارہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ کے ادارے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ونگ سمیت مختلف محکمے کورونا وائرس کے باوجود ٹینڈرز لگا رہے ہیں جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے درجنوں کنٹریکٹرز اورانکے نمائندے اکھٹے ہوتے ہیں ۔اس دوران کسی قسم کی کوئی احتیاتی تدابیراختیارنہیں کی جاتیں جو کورونا وائرس کے پھیلاو کا سب سے بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ایک جانب تو پنجاب حکومت کوروناوائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے لیکن دوسری جانب حکومت ی ادارے ٹینڈرزکی آڑمیں کوروناوائرس کے پھیلاو کاسبب بن رہے ہیں جوکہ حکومت پنجاب کی کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کی سنجیدگی پرسوالیہ نشان ہے۔ کنٹریکٹرز ٹینڈرز کے لئے اکھٹے ہورہے ہیں اور حکومت کی ناک کے نیچے کورونا پھیلایا جارہا ہے۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ کچھ اداروں کے سمجھدارآفیسرزنے ٹینڈرزکی منسوخی یانئی تاریخوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کروارہے ہیں لیکن بعض افسروں کی جانب سے ٹینڈرزمنسوخی کے اشتہارات شائع نہ ہونے پرکنٹریکٹرزٹینڈرزخریدنے کے لئے جمع ہورہے ہیں

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar