Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب فورنزک ایجنسی ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کریگی

پنجاب فورنزک ایجنسی ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کریگی

Soldiers and volunteers search the wreckage at the site of the  Pakistan International Airlines crash in Karachi, Pakistan, on Friday.

پنجاب فورنزک ایجنسی ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کریگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے سائنس دانوں کی ٹیم کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی جگہ کا معائنہ کرے گی۔

پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف نے بتایا کہ فورنزک سائنس ایجنسی طیارہ حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی جائے حادثہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، 8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل 3 ٹیمیں کراچی گئی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر اشرف نے بتایا کہ فرانزک ٹیمیں سیمپل اکھٹے کرنا شروع کریں گی، ٹیمیں میتوں، ان کے والدین، بہن، بھائی یا اولاد میں سے کسی ایک کے نمونے لیں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar