کسانوں کو میڈیا کے ذریعے مثبت اقدامات سے آگاہی دیتے رہیں گے’ ایم ڈی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانانے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر چلائیں گے جس کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں،میڈیا کو بھی اپنی کاوشوں سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جس سے کسانوں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مثبت اقدامات سے آگاہی حاصل ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے کے این نیوز کے بیورو چیف چوہدری شہباز ارائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری شہباز ارائیں نے علی ارشد رانا کو مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن کا عہدہ سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں ایم ڈی علی ارشد رانا نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے امور اور 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے سنٹرز اور پلانٹس پر تعینات افسران اور ملازمین پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پلیٹ فارم سے معیاری بیجوں کی تیاری کے لئے پر عزم ہیں ۔
![](https://i0.wp.com/dailypakistanonline.com/wp-content/uploads/2025/01/MD-PSC-meet-Shahbaz-Arayin.webp?resize=628%2C431&ssl=1)