Breaking News
Home / بزنس / پنجاب حکومت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مزدوروں کے روزگار کی بحالی کی کوششوں کوسبوتازکردیا

پنجاب حکومت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مزدوروں کے روزگار کی بحالی کی کوششوں کوسبوتازکردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مزدوروں کے روزگار کی بحالی کی کوششوں کوسبوتازکردیا،وزیراعظم عمران خان نے کوروناکی وجہ سے ملک میں ہونیوالے لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونیوالے مزدورطبقہ کوبھوک سے نجات دلانے کے لئے کنٹرکشن انڈسٹری15اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعدگورنمنٹ سیکٹرمیں ایس اوپیزپرعمل کرتے ہوئے تعمیراتی کام شروع ہوگئے جس سے مزدورطبقہ کوروزگارملناشروع ہوگیالیکن حکومت پنجاب نے ایک ماہ قبل اچانک بغیرکسی وجہ کے پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں کے لئے مخصوص فنڈزفریزکردیئے جس سے کنٹریکٹرز کوترقیاتی کاموں کی ادائیگیاں بند ہوگیئں۔ادائیگیاں بندہونے کی وجہ سے کنٹریکٹرزنے ترقیاتی کام بندکردیئے اورمزدوروں کوفارغ کردیا۔جس سے بے روزگارہونے والے مزدوروں کے گھروں میں دوبارہ فاقوں کی نوبت آناشروع ہوگئی ہے۔مزدوروں کاکہناہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے بعد کنٹرکشن انڈسٹری کے کھلنے سے روزگارملنے پربہت خوش تھے لیکن پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے فنڈزکے فریزہونے پردوبارہ بے روزگارہوگئے ہیں۔اورہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پنجاب میں دوبارہ تعمیراتی شعبہ کھولنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں کنٹریکترزکاکہناہے کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں (اے ڈی پی، پی ایس ڈی پی اوردیگر)سکیموں کے فنڈزفریزکردیئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ادائیگیاں نہیں ہورہیں اور ہمیں مجبوراًجاری ترقیاتی کاموں کوروکناپڑاہے۔ترقیاتی محکموں کے افسران کاکہناہے کہ حکومت پنجاب نے ہمیں اعتمادمیں لیئے بغیرہی تمام ترقیاتی فنڈزاچانک واپس لے لئے جس کی وجہ سے ہم کنڑیکٹرزکوادائیگیاں نہیں کرپارہے اورکنٹریکٹرزنے ترقیاتی سکیموں پرکام بندکردیئے ہیں۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar