Home / پاکستان / پنجاب بھرمےں 766ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق 794 زخمی ہوئے

پنجاب بھرمےں 766ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق 794 زخمی ہوئے

پنجاب بھرمےں 766ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق 794 زخمی ہوئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 766روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس مےں21افراد جاں بحق جبکہ794افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمےں منتقل کیا گیا۔344معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات345ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر355اور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ182ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت180متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد65حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58حادثات میں57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل815متاثرین میں685مرد اور130خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں152افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور443افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ220زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں662موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،58موٹر کاریں،19وین10مسافربسیں،23ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar