Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج ) بروز سوموار شروع ہوگا، تیاریاں مکمل ،گرما گرم رہنے کا امکان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج ) بروز سوموار شروع ہوگا، تیاریاں مکمل ،گرما گرم رہنے کا امکان

حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس سے قبل سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہونگے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔سکیورٹی کے سلسلہ میں اجلاس کے اوقات کے دوران اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند رکھی جائیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایوان میں موجود سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے جس میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مختلف ایشوز پر احتجاج کی وجہ سے اجلاس کے گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج پیر کے روز منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جوابات پوچھے جائیں گے۔ سرکاری بزنس کے دوران پنجاب ویلج پنچائیت ، نیبر ہڈ کونسلز ( ترمیمی) آرڈیننس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب بل 2020،دی کوڈ آف کریمینل پروسیڈیور( ترمیمی ) بل 2020،کہسار یونیورسٹی مری بل 2020ایوان میں متعارف جبکہ پنجاب میڈیکل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشنز ( اصلاحات ) بل 2019،پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ترمیمی) بل 2019،پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشن ٹریننگ اتھارٹی ( ترمیمی) بل 2019اور کمپنیز پرافٹس ( کارکنان کی شمولیت ) ( ترمیمی) بل 2019منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar