Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب اسمبلی کااجلاس (کل ) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا،انتظامات حتمی مراحل میں داخل

پنجاب اسمبلی کااجلاس (کل ) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا،انتظامات حتمی مراحل میں داخل

پنجاب اسمبلی کااجلاس (کل ) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا،انتظامات حتمی مراحل میں داخل

اجلاس کی وجہ سے ہوٹل کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کےلئے بند رکھی جائیں گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( جمعہ)کو سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ، کوروناوائرس کی وجہ سے اجلاس پنجاب اسمبلی کی عمارت کی بجائے اس سے ملحقہ نجی ہوٹل میں منعقد ہوگا جس کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر قرار دیا گیا ہے۔

نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے تحت حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کی الگ الگ تقسیم کے تحت نشستیں لگائی گئی ہیں ۔

کورونا وائرس سے بچاﺅ کے ایس او پیز کے تحت اراکین اسمبلی سماجی فاصلے پر بیٹھیں گے ، اراکین اسمبلی کو کورونا سے بچاﺅ کےلئے ایوان قرار دئیے گئے ہا ل میں داخلے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے گا جبکہ اراکین اسمبلی بغیر ماسک کے ایوان میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، اجلاس کے اوقات کے دوران نجی ہوٹل کے اطراف سے گزرنےوالی شاہراہیں عام ٹریفک کےلئے بند رکھی جائیں گی۔بعض حلقوں کی جانب سے نجی ہوٹل میں اجلاس کے انعقاد پر حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar