Breaking News
Home / بزنس / پلاننگ کافقدان یانااہلی کوروناوائرس کے بعدملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤ ن کے باوجودپاکستان کے ڈویلپمنٹ کے ادوروں نے کروڑوں روپے ٹینڈرزکے اشتہارات کی مددمیں اُڑادیئے

پلاننگ کافقدان یانااہلی کوروناوائرس کے بعدملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤ ن کے باوجودپاکستان کے ڈویلپمنٹ کے ادوروں نے کروڑوں روپے ٹینڈرزکے اشتہارات کی مددمیں اُڑادیئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلاننگ کافقدان یانااہلی کوروناوائرس کے بعدملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤ ن کے باوجودپاکستان کے ڈویلپمنٹ کے ادوروں نے کروڑوں روپے ٹینڈرزکے اشتہارات کی مددمیں اُڑادیئے،ملک میں جاری ہنگامی صورتحال میں جہاں ملک کوپیسے پیسے کی ضرورت ہے اس موقع پر ان افسران نے ٹیکس پیئرزکے کروڑں روپے فضول اشتہارات میں ضائع کردیئے۔لاک ڈاؤن کے باوجودقومی اورصوبائی ڈویلپمنٹ کے اداروں نے اخبارات میںبہت زیادہ تعدادمیں ٹینڈرزشائع کروارہے ہیں۔پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کادورانیہ 14اپریل تک بڑھادیاہے لیکن ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہے کہ یہ لاک ڈاؤن کب تک چلے گاکیونکہ ہوسکتاہے کہ 14اپریل سے بھی زیادہ مدت کے لئے اس میں اضافہ ہوجائے لیکن جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے اس وقت سے پنجاب کے ڈویلپمنٹ کے ادارے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ونگ، سی اینڈ ڈبلیو، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)اور اسکے ذیلی ادارے، پنجاب ہائی وے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے اور آرڈی اے سمیت مختلف محکمے کورونا وائرس کے باوجود ٹینڈرز لگا رہے ہیں۔جبکہ ان کومعلوم ہے کہ لاک لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان ٹینڈرزمیںکنٹریکٹرزحصہ نہیں لے سکتے اوریہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ لاک ڈاؤن کب تک چلے گا ان تمام وجوہات کے باوجودقومی اخبارات میں ٹینڈرزشائع ہوناسمجھ سے بالاتر ہے ۔پنجاب گورنمنٹ کوٹیکس پیئرزکاکروڑوں روپے ان اشتہارات میں ضائع کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیناہوگا۔پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں اوروفاق کے زیراہتمام اداروں کے افسران بھی ٹینڈرزشائع کررہے ہیں

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar