ڈیلی پاکستان آن لائن
پی ایس ایل 5 کے بارش سے متاثرہ میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ قانون کے تحت 7 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے راولپنڈی میں ہونیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔
انتظامیہ نے بارش کے باعث مزید نہ ہونے کی صورت میں میچ ڈک ورتھ قانون کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیدیا
پشاور زلمی نے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے 44 رنز کا آغاز فراہم کیا، کامران اکمل 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق صرف 7 رنز ہی بناسکے، بارش کے باعث میچ رکا تو ٹام بینٹن 20 اور حیدر علی 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا