Breaking News
Home / پاکستان / پسماندہ ممالک میں کورونا کے نتیجے میں لگنے والا لاک ڈاون مزید تباہ کن ثابت ہوا ہے۔، وزیراعظم عمران خان

پسماندہ ممالک میں کورونا کے نتیجے میں لگنے والا لاک ڈاون مزید تباہ کن ثابت ہوا ہے۔، وزیراعظم عمران خان

ادنیابھر میں لاک ڈاون سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج دنیا کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے احساس پروگرام کے تحت قلیل ترین مدت میں اس قدر کثیر رقم کی ترسیل پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، معیشت کا پہیہ چلانا ضروری ہے، ٹائیگر فورس کے رضاکار ایس او پیز پر عمل کرائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ا ہمارے ملک پر اللہ کا کرم رہا ہے، انہوں نے پوری قوم، کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیم اور طبی عملہ کی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اس مقام پر ہے جہاں اب بھی احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد ہمیں بڑی مصیبت سے بچا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیابھر میں لاک ڈاون سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے، کورونا کی صورتحال نہ صرف غریب طبقے کو متاثر کرتی ہے بلکہ سفید پوش طبقے کوبھی غربت کی چکی میں پیس دیتی ہے۔ امریکہ جیسے ملک میں بھی لوگوں کو قطاروں میں کھانا دیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پسماندہ ممالک میں کوروناکے نتیجے میں لگنے والا لاک ڈاون مزید تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ احساس کے تحت لاک ڈاون سے متاثر لوگوں کی مددکی گئی لیکن محدود وسائل کے ساتھ حکومت سب کی مالی معاونت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محاصل بڑھانا ہوں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولے جا رہے ہیں۔ کورونا فورس کے رضاکاران ان ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو اب باقاعدگی سے ہدایات کا اجراء کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اگر ہاٹ سپاٹس کو بند کیا گیا تو بھی رضاکاران کی ضرورت پڑے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar