لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے بیرون ملک فرار کے خدشے پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔محمد خان بھٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوادی گئی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا قوی امکان ہے، صوبائی محکمہ داخلہ فی الفور وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کرے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم ایس ڈی او رانا محمد اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، ملزمان کے شناختی کوائف محکمہ داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
Tags #AntiCorruptionPunjab #Corruption #ECL #MuhammadKhanBhatti #PervaizElahi
Check Also
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …
لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ
کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …
سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف
ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …
بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ
شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …