Home / پاکستان / پتوکی میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے سرکاری لسٹیں نظر انداز کر کے زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں

پتوکی میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے سرکاری لسٹیں نظر انداز کر کے زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں

پتوکی میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے سرکاری لسٹیں نظر انداز کر کے زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں

پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پتوکی اور گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے سرکاری لسٹیں نظر انداز کر کے من مانی کرتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے خود ساختہ نرخ بڑہا کر من مانی شروع کر دی ہے،اس وقت چھوٹا گوشت نو سو روپے سے ایک ہزار روپے،بڑا گوشت چار سو روپے سے لیکر پانچ سو روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین سو روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے مگر انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آسٹسٹ کمشنر پتوکی،ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لے کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری نرخوں پر گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar