پتوکی ‘سودا سلف لینے کےلئے اپنی بہن کے ساتھ بازار جانے والی 19 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا
پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سودا سلف لینے کے لئے اپنی بہن کے ساتھ بازار جانے والی 19 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی.
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔
بتایا گیا ہے کہ پتوکی کے رہایشی علاقے محلہ ملک پورہ کے رہائشی شبیر حسین باؤ کی بیٹی سارہ بی بی اپنی بہن صباء کے ہمراہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار جارہی تھی کہ راستے میں کیری ڈبہ پر سوار چار نامعلوم افراد نے ان کو روک لیا اور زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے ۔
تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کے والد شبیر حسین باؤ کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔